• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کراچی کے علاقے صدر میں واقع بلڈنگ میں آگ لگ گئی،آگ عمارت کی چھٹی منزل پر لگی جس کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں پہنچ گئیں جنہوں نے آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی۔

فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیوں نے کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا، جس کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔

فائربریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ عمارت کے ہر فلور پر تالے لگے ہونے کے باعث انہیں آگ بجھانے کی کارروائی کے دوران مشکلات کا سامنا رہا۔

عمارت میں کپڑے کے کارخانے اور گودام ہیں، جن میں موجود سامان کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، تاہم فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ اور اس سے ہونے والے نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

تازہ ترین