پاکستان کی پُرکشش اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ میرا اور لال رنگ کا پُرانا رشتہ ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر 34سالہ ماہرہ خان نے لال جوڑے میں ملبوس اپنی 22سالہ پرانی تصویر لگائی ہے۔ 12یا 13 سال کی عمر کی تصویرلگاتے ہوئے اداکا رہ نے لال رنگ کو پسندیدہ قرار دیتےہوئے لکھا کہ ’میرا خیال سے اس تصویر میں میری عمر 12یا 13سال ہے۔
اداکارہ نے مزید لکھا کہ یہ لال دوپٹہ میرا پسندیدہ دوپٹہ ہے ۔تصویر میں نظر آنے والی ماتھا پٹی کے بارے میں لکھا کہ یہ میری والدہ کی ماتھا پٹی ہے ساتھ ہی اُنہوں نےمذاق کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ یہ ماتھا پٹی پہنے کا میری والدہ کو علم ہوجاتا تو میری موت واقع ہونی تھی۔
عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی خوبصورتی کے چرچے پاکستان سمیت پوری دنیا میں جاری ہیں۔ اداکارہ کی لال جوڑے میں ملبوس یہ تصویر انٹرنیٹ پر تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔
اس تصویر کو جہاں ان کے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے وہیں بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے بھی اداکارہ کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ بہت خوبصورت ہیں‘
پاکستانی اداکارہ ماورہ حسین نے بھی ’گڑیا‘ کا کمینٹ کر کے اپنے پیار کا اظہار کیا۔
یاد رہے اس سے قبل بھی ماہرہ خان کی لال رنگ میں ملبوس تصاویر انٹرنیٹ پر تہلکہ مچاتی رہیں ہیں۔
خوبرو اداکارہ ماہرہ خان گزشتہ سال کینز فلم فیسٹیول میں شرکت کرنیوالی پہلی پاکستانی اداکارہ ہیں۔
اداکارہ مسلسل چار مرتبہ ایشیا کی 50 پرکشش ترین خواتین میں شامل ہونے کا اعزاز بھی رکھتی ہیں۔