• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ون ڈے کل ناٹنگھم میں کھیلا جائے گا، گرین شرٹس سیریز میں پہلے سے ہی 2 صفر کے خسارے میں ہے، سیریز بچانے کے لیے میچ میں اسے لازمی فتح درکار ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ بارش کی نذر ہوگیا، دوسرے ون ڈے میں انگلینڈ نے رنز کا پہاڑ کھڑا کیا جسے پاکستانی بیٹسمین 12 رنز کی کمی سے عبور نہ کرسکے۔

تیسرے ایک روزہ میچ میں اوپنر امام الحق کی 150 رنز کی اننگز کی وجہ سے پاکستان نے میزبان ٹیم کو 359 رنز کا ہدف دیا، تاہم انگلش بیٹسمینوں نے کمزور بولنگ اور ڈراپ کیچز کا بھرپور فائدہ اُٹھاتے ہوئے میچ 6 وکٹ سے جیت لیا۔

سیریز کا چوتھا میچ ناٹنگھم میں ہے جہاں مہمان ٹیم کو سیریز بچانے کا چیلنج درپیش ہے، فتح ملی تو ان رہیں گے ورنہ انگلش ٹیم کو سیریز میں فیصلہ کن برتری مل جائے گی۔

تازہ ترین