• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور صدرمیں جیولر نے دوست کو ٹیکہ لگا دیا

پشاور(کرائم رپورٹر) پشاور کینٹ میں جیولر نے دوست کی جانب سے فروخت کیلئے دیئے گئے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات خورد برد کرلئے۔ سہیل اعوان ولد غلام احمد نے رپورٹ درج کراتے ہوئے غربی پولیس کو بتایا کہ اُس نے گہنا سنٹر میں محمد حفیظ ولد حبیب کو فروخت کیلئے طلائی زیورات دیئے تھے تاہم اب وہ نہ تو رقم دے رہا ہے اور نہ ہی زیورات واپس کررہا ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف خرد برد کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
تازہ ترین