• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان واپسی میں تاخیر کے حوالے سے تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔چند طبی رپورٹس آنا باقی ہیں، توقع ہے کہ بجٹ سیشن سے قبل پاکستان پہنچ جاؤں گا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے جیو کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اُن کی پاکستان واپسی میں تاخیر کے حوالے سے تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔ چند طبی رپورٹس آنا باقی ہیں، توقع ہے کہ بجٹ سیشن سے قبل پاکستان پہنچ جاؤں گا۔

لندن میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے دور میں پاکستان ترقی کی راہ پر چل پڑا تھاجبکہ سب جانتے تھے کہ سلیکٹیڈ وزیراعظم عمران خان کند ذہن کے مالک ہیں، وہ نہ کام کو سمجھتےہیں اور نہ جانتے ہیں۔ بدقسمتی سے عمران خان ڈھٹائی کے ساتھ جھوٹ بھی بہت بولتے ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان کی تاریخ میں اُن سے زیادہ جھوٹا وزیراعظم میں نہیں دیکھا۔ عمران خان نے دیار غیر میں جاکر پاکستان کے متعلق ایسا پروپیگنڈہ کیا کہ پورے معاشی ماحول کو تباہ کردیا۔

وزیر اعظم عمران خان پہلے ایمنسٹی کے خلاف تھے اب خود متعارف کرادی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس نہ جانے کا دعوی کرنے والوں نے آج ان ہی کے بندوں کو اہم پوزیشنز پر تعینات کردیا ہےجبکہ آئی ایم ایف سے اس طرح کی ڈکٹیشن کبھی کسی نے نہیں لی۔

شہباز شریف نے کہا کہ معیشت بدترین حالات کا شکار ہے، اوورسیز تو کیا مقامی سرمایہ کار بھی یہاں پیسہ لگانے کو تیار نہیں ہیں۔ ڈالر کے مقابلے میں روپیہ کی قدر کم کرکے 5 سو ارب روپیہ کا قرضہ ملک پر چڑھا دیا گیا، ڈالر مہنگا ہونے سے پاکستان کی معیشت کا قتل عام کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ پاکستان، آئی ایم ایف کے سامنے لیٹ گیا ہے، یہ ہے عمران خان کا نیا پاکستان۔

تازہ ترین