کراچی( اسٹاف رپورٹر)مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما سابق گورنر سندھ محمد زبیر عمر نے کہا ہے کہ سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو جہانگیر ترین سے اختلافات کی بنیاد پر عہدے سے ہٹایا گیا ہے عدالت سے نااہل قرار دئیے گئے جہانگیر ترین شوگر کارٹل سمیت بدعنوانیوں میں ملوث ہیں جس پر اسد عمر تنقید کرتے تھے، قوم کو بتایا جائے کہ مشیر خزانہ حفیظ شیخ اور گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کی پاکستان میں کتنی پراپرٹیز ہیں،9 ما ہ کی حکومت نے 41 لاکھ افراد کو غربت کی لکیر سے نیچے پہنچا دیا 11 لاکھ لوگوں بیروزگا ر کیا حکومت 800 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کی بات کررہی ہے بوجھ براہ راست غریب عوام پر پڑے گااگر ہم خاموش رہے تو عوام کا ری ایکشن ہماری جانب مڑ سکتا ہے۔ وہ جمعہ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے حکومت کے خلاف تحریک چلانے کے سوال پر زبیر عمر نے کہا کہ پارٹی کا اہم اجلاس پیر 20 مئی کو ہوگا ۔