• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پشاور (نیوز ڈیسک) ضروری مرمت کی وجہ سے 132 کے وی چکدرہ - تیمرگرہ ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی فراہمی19مئی صبح8بجے سے دوپہر2بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے 66 کے وی تیمرگرہ ‘ واڑی اور دیر گرڈ سے منسلک فیڈرز کے صارفین متاثرہوں گے۔ 132 کے و ی سوات - خوازہ خیلہ گرڈسٹیشن سے بجلی کی فراہمی20مئی صبح8بجے سے دوپہر3بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے 132 کے وی خوازہ خیلہ‘مدین اور شانگلہ گرڈ سے منسلک فیڈرز کے صارفین متاثر ہوں گے 132 کے و ی چکدرہ گرڈسٹیشن سے بجلی کی فراہمی 20 مئی صبح8بجے سے دوپہر3بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے132 کے وی خوازہ خیلہ‘ مدیان‘ شانگلہ‘سوات اور بریکوٹ گرڈ سے منسلک فیڈرز کے صارفین متاثر ہوں گے۔ 132 کے و ی چکدرہ - تیمرگرہ ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی فراہمی21مئی صبح8بجے سے شام 6 بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے66 کے وی تیمرگرہ ‘ واڑی‘دیر اور گیارہ کے وی جلالہ, چکدرہ اور اسبنر فیڈرز کے صارفین متاثرہوں گے۔ 132 کے و ی نوتھیہ گلی گرڈسٹیشن سے بجلی کی فراہمی22مئی صبح10 بجے سے دوپہر2بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی ایوبیہ‘ماکول‘نوتھیہ گلی او ر پی اے ایف فیڈرز کے صارفین متاثرہوں گے۔220 کے و ی مانسہرہ گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی25مئی صبح6بجے سے دوپہر1 بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے132 کے وی اوگی‘بٹل ‘تھاکوٹ‘ بشام اور پٹن فیڈرز کے صارفین متاثرہوں گے۔132 کے و ی ایبٹ آباد گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی21اور 23مئی صبح9بجے سے دوپہر 12 بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی نواں شیر اور ایس ڈی اے فیڈرز کے صارفین متاثرہوں گے۔
تازہ ترین