• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائیکورٹ ، خاتون ٹیوب ویل چوکیدار کی تعیناتی کیخلاف درخواست خارج

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاور ہائیکورٹ نے خاتون ٹیوب ویل چوکیدار کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست خارج کر دی ،کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اکرام اللہ اور جسٹس محمد ایوب پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل رب نواز نے عدالت کو بتایا کہ ہنگو سے تعلق رکھنے والی مریم بی بی کو انکے والد کی جگہ ٹیوب ویل میں چوکیدار کی پوسٹ پر بھرتی کیا گیا ہے جس جگہ پر ٹیوب ویل واقع ہے وہ زمین بھی اسی خاتون کی ہی ہے خاتون چوکیدار کی تعیناتی غیرقانونی نہیں ہے دوسری جانب درخواست گزار کے وکیل کا کہنا ہے کہ چوکیدار کی پوسٹ پر بھرتی ہونی والی خاتون کی تعیناتی غیر قانونی ہے اور عدالت اس پوسٹ پر بھرتی ہونی والی خاتون کو ہٹانے کے احکامات جاری کرےجس پر جسٹس اکرام اللہ نے درخواست گزار سے وکیل سے استفسار کیا کہ اگر پراپرٹی خاتون کی ہے تو آپ کو کس طرح ان کے گھر میں جانے کا موقع دیں عدالت نے خاتون چوکیدارمریم بی بی کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست خارج کر دی۔
تازہ ترین