• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ اطلاعات کرپشن ریفرنس نیب کے گواہ کے بیان پر جرح مکمل

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) محکمہ اطلاعات میں پونے چھ ارب روپے کرپشن ریفرنس میں سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن اور دیگرملزمان کے وکلا نے نیب کے گواہ سید اقبال کے بیان پر جرح مکمل کرلی ہے۔ عدالت نے ریفرنس کی مزید کاروائی 20 مئی تک ملتوی کردی ہے۔ ہفتے کو سماعت کے موقع پر جیل حکام نے سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن اور دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا تھا ۔اس موقع پرسابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن اور دیگر ملزمان کے وکلا نے نیب کے گواہ سید اقبال کے بیان پر جرح مکمل کی ۔

تازہ ترین