پشاور(نیوزرپورٹر)جوینائل کورٹ پشاور نے 9سالہ بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں گرفتارملزم کو جرم ثابت ہونے پر ساڑھے چھ سال قید ، 10لاکھ روپے جرمانہ اور متاثرہ بچے کو 50ہزار روپے بطور ازالہ رقم دینے کے احکامات جاری کردیئے ۔ استغاثہ کے مطابق ملزم نوید سکنہ پلوسی پر الزام تھا کہ انہوں نے نو سالہ بچے کو دکان سے چپس لینے کے بعد راستے میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد متاثرہ بچے کے بڑے بھائی نے تہکال تھانہ میں رپورٹ درج کردی اور بعد ازاں ملزم کو 164بیان کے تحت نامزد کردیا ۔ گزشتہ روز ملزم کے خلاف دائر مقدمے کی سماعت مکمل ہونے اور ملزم کے خلاف جرم ثابت ہونے جوینائل کورٹ جج وودیہ مشتاق ملک نے ملزم ساڑھے چھ سال قید ، 10لاکھ روپے جرمانہ اور متاثرہ بچے کو 50ہزار روپے بطور ازالہ رقم دینے کے احکامات جاری کردیئے۔