• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانچواں ون ڈے،انگلینڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاک انگلینڈ سیریز کے پانچویں اور آخری ون ڈے میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

لیڈز میں کھیلے جارہے پانچویں ایک روزہ میچ میں پاکستان ٹیم میں امام الحق کی جگہ عابد علی کو شامل کیا گیا ہے جبکہ جنید خان کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے ، جبکہ سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

تازہ ترین