• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپٹ رہنما عمران خان کی پالیسیوں کی وجہ سے اکھٹا ہورہے ہیں، مدثر بصیر

برمنگھم (پ ر) پاکستان رابطہ کونسل برطانیہ مڈلینڈ کے سکریٹری مدثر بصیر نے کہا ہے کہ کرپٹ لیڈر اگر جمع ہورہے ہیں تو یہ عمران خان حکومت کی پالیسوں کا نتیجہ ہے۔ نواز شریف اور آصف زرداری اپنی کرپشن بچانے اور مقدمات کی وجہ سے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوگئے ہیں تو عمران خان نے بھی جنہیں پنجاب کا بڑا ڈاکو اور کراچی کے قاتلوں کے بارے میں کہا تھا وہ اپنے بیانات اور وعدوں کو بھول گئے ہیں مگر میڈیا پر ہر روز ان کی کنٹینر والی فلمیں چل رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے خود اپوزیشن کو اکھٹا کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔ ان کی نو ماہ کی کارکردگی سے عام غریب لوگوں کو کچھ حاصل نہیں ہوا وہی قرضے، تھانوں اور عدالتوں میں رشوت کرپشن مہنگائی کا سونامی اور یو ٹرن کے سوا عوام کو ابھی تک کیا دیا ہے۔
تازہ ترین