• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلزپارٹی کا چیئرمین نیب کیخلاف قانونی راستہ اختیار کرنے کا اعلان

اسلام آباد(صباح نیوز)بلاول بھٹو کے ترجمان مصطفی نواز کھوکھر نے چیئرمین نیب کے انٹرویو کوغیرذمہ دارانہ اور متعصبانہ قرار دیاہے اور چیئرمین نیب کیخلاف قانونی راستہ اختیار کرنے کیلئے وکلا سے مشاورت کا اعلان کیا ہے۔ سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ چیئرمین نیب نے جو باتیں کہی ہیں وہ ان کے عہدے اور تمام قانونی تقاضوں کے منافی ہیں، چیئرمین نیب نے پی پی قیادت کے خلاف بغض ظاہر کر کے غیرجانبداری کھو د ئیے۔بلاول بھٹو کے ترجمان نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری کی خرابی صحت کا مذاق اڑانا غیراخلاقی اور غیرانسانی ہے،سپریم کورٹ کے ایک سابق جج سے اس طرح کے ہتک آمیز بیان کی توقع نہیں تھی اس انٹرویو کے بعد جانبدار اور متعصب شخص سے غیرجانبدارانہ اور منصفانہ احتساب کی توقع نہیں۔
تازہ ترین