آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات16؍ ربیع الاوّل 1441ھ 14؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

پیف کے پارٹنر سکولوں کودی جانیوالی رقم میں اضافہ کی تجویز

لاہور( نامہ نگار)پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے پارٹنر سکولوں کو دی جانے والی رقم میں اضافے کی تجویز زیر غور ہے۔ آئندہ مالی سال میں بڑے شہروں میں قائم پیف پارٹنر سکولوں کو فی طالب علم معاوضے میں اضافے کی تجویز دی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن پارٹنر سکول مالکان کو ایک طالب علم کے عوض کم سے کم 550 روپے ماہانہ ادائیگی کرتی ہے۔تاہم یہ ادائیگی پنجاب کے تمام اضلاع میں قائم سکولوں میں یکساں شرح سے کی جاتی ہے۔ جس پر پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے پارٹنر سکول مالکان نے اعتراج اٹھایا تھا۔ سکول مالکان کا موقف ہے کہ بڑے شہروں بالخصوص میٹرو پو لیٹن میں سکول بلڈنگز کے کرا ئے بہت زیادہ ہیں۔ اس حوالے سے پیف کے چئیرمین واثق قیوم عباسی نے کہا ہے کہ پارٹنر ز کے مطالبے پر ہمدردانہ غور کر رہے ہیں۔ تاہم اس حوالےسے حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

لاہور سے مزید