پشاور(نامہ نگا)سول ایوی ایشن عملے نے باچا خان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پشاورپر فرض شناسی اور دیانتداری کی مثال قائم کردی، زیورات سے بھرا ہوا بیگ ہنگو کے رہائشی کو پہنچادیا گیا،پشاور ایئرپورٹ پرشارجہ سے غیر ملکی پرواز سے پہنچنے والامسافر اپنا بیگ لائونج میں بھول گیاتھاجوسول ایویشن اتھارٹی کے پورٹرقیصرخان کولائونج میں پڑامل گیا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے پورٹر نے بیگ ایئرپورٹ انتظامیہ شفٹ انچارج حمید کے حوالے کیا بیگ کی تلاشی لی گئی تو اس میں قیمتی سامان سمیت زیورات بھی موجود تھے،پشاور سول ایوایشن اتھارٹی کے شفٹ انچارج حمید نے مسافر کے بیگ میں لگے ہوئے ٹیگ کی مدد سے مسافر کا پتہ چلایا کہ مسافر ہنگو کا رہائشی ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے شفٹ انچارج حمید نے مسافرکاپتہ کیا اور اس کا قیمتی سامان حوالے کیا،مسافر نے اپنا قیمتی سامان ملنے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے عملے کا شکریہ بھی ادا کرتے ہوئے کہاکہ ہم سول ایوایشن اتھارٹی انتظامیہ اورسٹاف کے بے حدمشکورہیں جنہوں نے انتہائی دیانتداری ،ایمانداری ارفرض شناسی کامظاہرہ کیا۔ایئرپورٹ منیجر عبیدالرحمان عباسی نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے پورٹر کی فرض شناسی اور ایمانداری پر تعریفی اسناد اوراعزازیہ دینے کا بھی اعلان کرتے ہوئے کہاکہ اس سے قبل بھی متعددبارقیمتی سامان مسافروںتک پہنچایاگیاہے۔انہوں نے کہاکہ سول ایویشن اتھارٹی ایسے ایمانداراورفرض شناس اہلکاروںپرفخرکرتی ہے جوملک اوراداری کی خوش نامی کاذریعہ بن رہے ہیں۔