پشاور (کرائم رپورٹر) پشاور کے نواحی علاقے متھرا سے جوان لڑکی گھر سے لاکھوں روپے کی نقدی لیکر غیر مرد کے ساتھ فرار ہوگئی۔ عبداللہ سکنہ متھرا نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے کمرے میں موجود تھا جبکہ اس کے بچے دوسرے کمرے میں محو خواب تھے۔ صبح جب وہ بچوں کے کمرے میں آیا تو اس کی جوان بیٹی مسماۃ (ن) گھر میں موجود نہیں تھی گھر کی تلاشی کے دوران اسے معلوم ہوا کہ وہ گھر سے 1لاکھ 80ہزار روپے بھی ساتھ لے گئی ہے۔ تلاش کے دوران انہیں معلوم ہوا کہ اس کی بیٹی کو اس کے پڑوسی شہزاد نے بہلا پھسلا کر شادی کی غرض سے اغواء کیا ہے۔ پولیس نے دونوں کے خلاف مقدمات درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی۔