• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضرورت پر عابد،فہیم،رضوان کو طلب کرسکتے ہیں،انضمام الحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انضمام الحق کہتے ہیں کہ محمد حفیظ اور شعیب ملک کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ دونوں ٹیم میں نہ ہوں تو ہماری ٹیم کی اوسط عمر23سال ہوگی۔ لیکن ہم چاہتے ہیں کہ جونیئر سینئر کمبی نیشن سے ٹیم کو فائدہ ہو۔ سرفراز احمد کو بیٹنگ آرڈر میں اوپر جانا چاہیے ۔ ورلڈ کپ کے دوران عابد علی ،فہیم اشرف اور رضوان انگلینڈ میں لیگ کھیل رہے ہوں گے ضرورت پڑنے کے ان میں کسی کو بھی متبادل کے طور پر طلب کرسکتے ہیں۔ پیر کو لاہور میں پریس کانفرنس میں انضمام الحق نے کہا کہ ٹیم کی مثبت چیزوں کو بھی اجاگر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ تمام کھلاڑیوں کو حوصلہ ملے۔ عابد علی کو ورلڈ کپ اسکواڈ سے باہر کرنا آسان نہیں تھا، تاہم پاکستان کو آخری اوورز میں تیز کھیلنے والے کھلاڑی کی ضرورت ہے۔ آصف علی کو جارحانہ بیٹنگ اور اچھے اسٹرائیک ریٹ کی وجہ سے منتخب کیا گیا ہے۔ جنید خان اور فہیم اشرف بھی اچھے بولرز ہیں، ضرورت کے مطابق عامر اور وہاب کو رکھا گیا ہے، کیونکہ عامر ایسی کنڈیشنز میں کھیلنے والے سب سے تجربہ کار کھلاڑی ہیں۔ چیف سلیکٹر نے آصف علی کی بیٹی کے انتقال پر گہرے دکھ کا بھی اظہار کیا۔

تازہ ترین