• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمیونٹی بیلج قوانین کی پاسداری کرے، امجد شاہ

گینٹ (عظیم ڈار) امجد شاہ کے اعزاز میں ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن گینٹ کے ممبران خرم بٹ شہزاد کلیم اور سید جابر عباس نے پرتکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک کے ساتھ کیا گیا۔اس موقع پر امجد شاہ نے وہاں آئی سیاسی سماجی اور کاروباری شخصیات کو یقین دلایا کہ وہ کمیونٹی کے مسائل کے حل کی خاطر اپنی کوششیں بروئےکار لائیں گے۔ انھوں نے پاکستانی افغانی ترکی مروکی اور بیلج کمیونٹیز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ بلجیم کی سیاست میں کمیونٹیز کے مسائل کے حل اور بلجین معاشرے میں انٹی گریٹ ہونے کےلیے مل جل کرراہیں ہموار کریں گے۔انھوں نے وہاں آئےلوگوں کو مقامی زبانوں کو سیکھنے اور بیلج قوانین کی پاسداری کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ گرین پارٹی کی مرکزی رہنما پیٹرا دی سوترا نے کہا کہ گرین پارٹی نے بلجیم کی ترقی اور فلاح وبہبود میں ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا۔انھوں نے گرین پارٹی کا منشور بیان کرتے ہوئے عندیہ دیا کہ گرین نے ایمگرنٹس کے حقوق کا تخفظ کرتے ہوئےملک کی جڑوں کو مضبوط کیا۔گرین کی رہنما سارہ میتھیو ۔ایویتا ویل آرٹ۔حسینہ امینی نے بھی پاکستانی وافغانی اور کشمیری کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں بھی ووٹ کاسٹ کریں۔انھوں نے اپنے اپنے انداز میں اس بات پرزور دیا کہ دنیا میں امن قائم کرنے کے لیے ہم سب کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ای یوپاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ کے چیئرمین چوہدری پرویز اقبال لوسر نے امجد شاہ کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے تمام کمیونٹیز سے اپیل کی کہ وہ امجد شاہ کو کامیاب کروائیں۔انھوں نے گرین پارٹی کی اعلی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔پختون آرگنائزیشن بلجیم کے صدر نوید خان اور جنرل سیکرٹری عرب گل نے کہا کہ وہ امجد شاہ کی کامیابی کے لیےانکے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ تقریب کے منتظم خرم بٹ نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور امجد شاہ کی کامیابی کے لیے بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ پروگرام میں سیاسی سماجی کاروباری افراد نے شرکت کی اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ہمیں بلجیم کی مقامی سیاست اور دیگرشعبوں میں حصہ لینے کے لیے اپنی نئی نسل کو بھیجنا چاہیئے تاکہ ہمارے مسائل کے حل اور کمیونٹی کے روابط مضبوط اور مستحکم ہوں۔
تازہ ترین