• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ایکشن سے بھرپور ہالی وڈ تھرلرفلم "21برجز"کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

برائن کرک کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی نیو یارک پولیس ڈپارٹمنٹ کے ایک جاسوس کے گرد گھوم رہی ہے جو پولیس کے اہکاروں کے قتل میں ملوث ایک گینگ کو پکڑنے کیلئے لاک ڈاؤن کروادیتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں چیڈوک بوسمین،سیانا ملر،اسٹیفن جیمز،جے کے سیمونز،کیٹی میک کلینن،شینا ریان اور ٹیلر کچ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

چیڈوک بوسمین اور اینتھونی رسو کی مشترکہ پروڈیوس کردہ ایکشن اور سسپنس سے بھرپور یہ فلم 12جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین