• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کہتے ہیں کہ ملزم عدالت کا لاڈلہ ہوتا ہے۔

جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری اپنی ہمشیرہ فریال تالپور کے ہمراہ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تومجرم کوئی نہیں اور ہتھکڑیاں لگائی جاتی ہیں۔

سابق صدر نے یہ بھی کہا کہ چیئرمین نیب کو انٹرویو دینے کا حق نہیں، اگر چیئرمین نیب نے انٹرویو دیا ہے تو ہم قانونی کارروائی کریں گے۔

دوسری جانب احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد ارشد ملک نے نے آصف زرداری کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت کی۔

2 ملزمان عبدالغنی مجید اورانور مجید کراچی کی جیل میں قید ہیںجس کی وجہ سے آج بھی انہیں احتساب عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکا۔

عدالت نے ملزمان کو پیش نہ کرنے پر چیف سیکریٹری سندھ اور سپرنٹنڈنٹ جیل کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

ملزمان کوآج بھی ریفرنس کی نقول فراہم نہیں کی جاسکیں، ریفرنس کی نقول فراہم نہ ہونے کے باعث ملزمان پرفرد جرم عائد کرنے کی تاریخ بھی مقرر نہ ہو سکی۔

احتساب عدالت نے کیس کی سماعت 30 مئی تک ملتوی کر دی۔

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی اسلام آباد کی احتساب عدالت میں یہ پانچویں پیشی تھی۔

تازہ ترین