• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایئر چیف سے پولش مسلح افواج کے سربراہ کی ملاقات

پولینڈ کی مسلح افواج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل جاروسلاوف میکا نے منگل کو ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔


ان کی ایئر ہیڈکوارٹر آمد پر پاک فضائیہ کے چاق وچوبند دستے نے معزز مہمان کوگارڈ آف آنر پیش کیا۔

معزز مہمان نے پاک فضائیہ کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے یاد گارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

بعد ازاں پولینڈ کی مسلح افواج کے سربراہ نے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی اور باہمی تعاون سے متعلق مختلف امور زیرِ بحث آئے۔

پولینڈ کی مسلح افواج کے سربراہ نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔

پاک فضائیہ کے سربراہ نے دونوں ممالک کی فضائی افواج کے درمیان قابل رشک تعلقات کی تعریف کی اور پاک فضائیہ کے ابتدائی دور میں تعمیر و ترقی اور جدیدیت میں پولش افسران کے کلیدی کردار کو بھی سراہا۔

معزز شخصیات نے دونوں ممالک کے درمیان موجود باہمی تعاون اور دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے پرزور دیا۔

تازہ ترین