• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے انتظار قتل کیس میں گواہ پولیس اہلکار راجہ تنویر کا بیان قلمبند کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر مزید گواہوں کو طلب کرلیا ہے، سماعت کے موقع پر جیل حکام کی جانب سے ملزمان طارق رحیم، طارق محمود، اظہر حسن اور فہد و دیگر کو پیش کیا گیا، گواہ کا بیان میں کہنا تھا کہ واقعہ کی اطلاع 15پر نامعلوم شخص کی جانب سے دی گئی تھی اطلاع ملتے ہی جناح اسپتال پہنچا اور مقتول کے اہل خانہ کا بیان قلمبند کیا ، پھر ضابطے کی کارروائی کے بعد واقعہ کی ایف آئی آر کٹوائی گئی تھی، عدالت نے کیس کی مزید سماعت یکم جون تک ملتوی کردی ہے۔

تازہ ترین