• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ داخلہ کی آئی جی پنجاب کوصحافی کوفول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت

لاہور (آصف محمود) محکمہ داخلہ نے آئی جی پنجاب کو صحافی کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔حذیفہ رحمان نے پرنسپل سیکرٹری برائے وزیراعلیٰ پنجاب کو خط لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے میگا کرپشن سکینڈل بے نقاب کئے ہیں جس پر انہیں سپریم کورٹ نے بھی سراہا ہے،ان سکینڈلز کو بے نقاب کرنے سے ان کی زندگی کو سنگین خطرات لاحق ہیں،سپریم کورٹ انہیں سکیورٹی فراہم کرنے کے لئے وفاقی وزارت داخلہ اور تمام صوبوں کو احکامات جاری کرچکی ہے،سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد انہیں راولپنڈی میں پنجاب پولیس کی طرف سے سکیورٹی فراہم کی گئی جو چند روز قبل واپس لے لی گئی،یہ بات باعث تشویش ہے کہ ڈیرہ غازی خان پولیس نے میرے آبائی شہر کے حالیہ دورے میں سکیورٹی فراہم نہیں کی،مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔

تازہ ترین