• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حفاظتی ٹیکوں کے تمام مراکز فوری طور پر فعال کرنے کا حکم

ملتان( سٹاف رپورٹر )ڈی جی ہیلتھ پنجاب نے صوبہ بھر میں حفاظتی ٹیکوں کے تمام مراکز فوری طور پر فعال کرنے کا حکم دیا ہے،انہوں نے ملتان سمیت صوبہ بھر کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز ہیلتھ کو احکامات جاری کئے ہیں کہ حفاظتی ٹیکوں کے مراکز میں سروس ڈلیوری سٹاف کی خالی اسامیاں پر کی جائیں،کمپیوٹرائزڈ سپروائزرزی پلان دستیاب ہو،ویکسی نیٹرز کے پاس ان تمام بچوں کی فہرست ہو جن کو حفاظتی ٹیکے لگنے ہیں اور جن بچوں کے والدین نے حفاظتی ٹیکے نہیں لگوائے،زیرو ڈوز بچوں کو خصوصی طور پر فوکس کیا جائے تاکہ حفاظتی ٹیکوں کی کوریج 90 فیصد سے زائد رہے۔
تازہ ترین