آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات16؍شوال المکرم 1440ھ 20؍جون 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالت میں غلط ریکارڈ جمع کروانے پرسابق ایس ایچ او تھانہ نیو ملتان، تفتیشی کیخلاف مقدمہ درج

ملتان(سٹاف رپورٹر)پولیس نے عدالت میں ملزم کا غلط ریکارڈ جمع کروا دیا اور عدالت کے ساتھ دھوکا دہی کی،عدالتی حکم پر تھانہ نیو ملتان میں سابق ایس ایچ او اورتفتیشی افسر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد یوسف کی عدالت میں ایک سال قبل اس وقت کے ایس ایچ او نیو ملتان محمد اکرم اور تفتیشی افسر سب انسپکٹر عارف نے ملزم ڈاکٹر خالد یوسف کے کریمنل ریکارڈ سے متعلق غلط ریکارڈ پیش کیا جس پر بعد از تصدیق عدالت نے دونوں کے خلاف عدالت کو گمراہ کرے پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا،شیر جوانوں نے عدالتی احکامات پر بھی پھرتی دکھاتے ہوئے دونوں افسران کےخلاف عدالت کو گمراہ کرنے کے جرم کی دفعہ کےبجائے پولیس آرڈیننس کی معمولی دفعہ 155c کے تحت مقدمہ درج کردیا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں