• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی آج قاسم نون کی تحریک استحقاق پر کارروائی کرے گی

ملتان (سٹاف رپورٹر) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی آج این اے 159 جلالپورپیروالہ سے رکن قومی اسمبلی رانا قاسم نون کی تحریک استحقاق پر کارروائی کرے گی، میپکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر طاہر محمود‘ ایڈیشنل چیف انجینئر (سپرنٹنڈنگ انجینئر ملتان سرکل) انجینئر محمد عمر لودھی‘ ایکسین شجاع آباد شہزاد راعی‘ ایس ڈی او شجاع آباد عارف راجہ‘ ایس ڈی او جلالپور پیروالہ مبشر علی حسن اور دو ملازمین کمیٹی کے سامنے پیش ہوں گے، ایم این اے رانا قاسم نون نے بجلی چوری کا مبینہ جھوٹا الزام عائد کرکے ان کی شہرت کو نقصان پہنچانے پر تحریک استحقاق جمع کروارکھی ہے۔
تازہ ترین