دنیا کا سب سے بڑا فلمی میلہ فرانس کے شہر کانز میں جاری ہے جہاں ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرتے ہوئے ستاروں نے تقریب کو چار چاند لگا دئیے ہیں۔
72ویں سالانہ کانزانٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا میلہ ہر سال کی طرح اس سال بھی اپنی تمام تر جگمگاہٹ اور رعنائیوں کے ساتھ جاری ہے جہاں ریڈ کارپٹ پر سب سے منفرد نظر آنے کی کوشش کرتیں اداکارائیں نت نئے دلکش ملبوسات پہن کر جلوہ گر ہورہی ہیں۔
کانز فلم فیسٹیول میں گذشتہ روزہالی ووڈکرائم فلم ونس اپون اے ٹائم ان ہالی ووڈ کے رنگا رنگ پریمیئر کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں لیونارڈی کیپریو اور بریڈ پٹ سمیت دیگر ستاروں نے شرکت کرکے چار چاند لگادیئے۔
25مئی تک جاری رہنے والے کانز فلم فیسٹیول میں فلموں کے درمیان کڑا مقابلہ جاری ہے۔