• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب سے ادھار تیل کی ترسیل آئندہ ماہ ہوگی

سعودی عرب سے پاکستان کو ادھار تیل کی ترسیل آئندہ ماہ کے آخر میں شروع ہوجائے گی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق سعودی عرب پاکستان کو 3ارب ڈالر مالیت تک کا تیل ادھار پر دے گا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو ادھار تیل کی سپلائی کے بارے میں اہم پیشرفت سے آگاہ کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب اور پاکستان میں ادھار تیل کی ادائیگی کا معاہدہ پہلے ہی ہوچکا ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے ادھارتیل ملنے سے روپے کی قدر میں استحکام اور ڈالر کی قدرمیں کمی آئے گی۔

ذرائع کے مطابق تیل کی بڑھتی قیمتوں کے باعث پاکستان کے درآمدی بل میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔

ذرائع کے مطابق رواں مالی سال میں پاکستان اب تک 10ارب ڈالر کا تیل درآمد کرچکا ہے۔

تازہ ترین