• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں انوکھا گھر لوگوں کی توجہ کا مرکز


یوں تو دنیا میں ایسے ماہر تعمیرات کی کمی نہیں جو اپنے فن تعمیر کے ذریعے لوگوں کی توجہ حاصل کرلیتے ہیں لیکن برطانیہ میں ایک ایسا منفرد گھر تعمیر کیا گیا ہے جسے دیکھتے ہی آپ الجھن کا شکار ہو جائیں گے۔

جی ہاں برطانیہ کے شہر برائٹنBrighton میں ایک ایسا انوکھا گھر تعمیر کیا گیا ہے جس کی عمارت سمیت ہر چیز ہی اْلٹی دکھائی دیتی ہے۔

اوپر سے نیچے کی جانب تیار کردہ اس انوکھے گھر میں کچن سے لے کرٹوائلٹ تک ہر چیز چھت سے لٹکی ہو ئی ہے۔

شہریوں کی بڑی تعداد یہ انوکھا گھر دیکھنے کیلئے یہاں کا رخ کررہی ہے۔

تازہ ترین