• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ ،آصف زرداری کی ضمانت قبل از گرفتاری پر تحریری حکم نامہ جاری

اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی ضمانت قبل از گرفتاری پر دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے ۔عدالتی حکم کے مطابق آصف علی زرداری 8 رٹ پٹیشنز پر عبوری ضمانت پر ہیں۔ عدالت عالیہ نے آصف علی زرداری کی رٹ پٹیشن نمبر 1169 کا حکم نامہ جاری کردیا ہے، آصف علی زرداری کی رٹ پٹیشن کے مطابق آصف علی زرداری کی عبوری ضمانت 29 مئی تک منظور کی جاتی ہے، آصف علی زرداری کی رٹ پٹیشن نمبر 1169 کو 29 مئی کو دوبارہ سنا جائیگا، حکم نامے پر جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر نے دستخط کر دیئے۔
تازہ ترین