• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشتون پرامن قوم ‘سازش کے تحت گھیرا تنگ کیا جارہا ہے‘پشتون ایس ایف

کوئٹہ(آن لائن)پشتون ایس ایف کے صوبائی بیان میں کہاگیا ہے کہ پشتونوں کےخلاف منظم سازش کے تحت گھیراتنگ کیا جارہا ہے مگر ہم ان تمام قوتوں کو یہ باور کرانا چاہتے ہیں کہ پشتون ایک پر امن قوم ہے اس وطن کے لیے انگریز کے خلاف ہمارے اکابرین نے عملی سیاست کی وطن میں جابر اور فرنگی کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی کے رہنمائوں نے قربانی دی۔مگر افسوس آج پشتون قوم مشکل اور کٹھن حالات میں زندگی گزار رہی ہے، عجیب منطق اور ڈرامہ ہے کہ دہشتگرد بھی پشتون ،شہید ہونے والے بھی پشتون، جنگ کے متاثرین بھی پشتون ،کیوں دہشتگردی کے شکار وہ علاقے متاثر ہیں جہاں پشتون بستے ہیں فیڈریشن ہر قسم کی دہشتگردی کے خلاف ہے۔بیان میں کہا گیا کہ ریاست دہشتگردی کے خلاف بلاتفریق کارروائی کرے جہاں بھی دہشت گردی کے ٹھکانے ہوں ان کیخلاف کارروائی کرے،دہشت گردوں کی کوئی قوم نہیں پشتون قوم پر مزید جنگ کے تجربے بند کئے جائیں ۔
تازہ ترین