ملتان(سٹاف رپورٹر) ویسٹ مینجمنٹ کمپنی انتظامیہ کی نااہلی اور غفلت کے باعث ریجنل لینڈ فل سائٹ کیلئے زمین کی خریداری نہیں ہوسکی ، پنجاب حکومت کی جانب سے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو لینڈ فل سائٹ کی خریداری کیلئے 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے ، یہ فنڈز ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے اکائونٹس میں موجود ہیں لیکن آفیسران کی غفلت اور ناقص کارکردگی کے باعث ریجنل لینڈ فل سائٹ کیلئے زمین کی خریداری نہ ہوسکی اور شہر کے قریب ترین بوہا پور میں روزانہ 300ٹن کوڑا ڈمپ کیاجارہا ہے۔