• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بائی پاس پرکمرشل سرگرمی کیلئے 50فٹ سیٹ بیک، 30فٹ پارکنگ لین کی تجویز

ملتان (سٹاف رپورٹر) ناردرن اور سدرن بائی پاس پرکمرشل سرگرمی کیلئے 50فٹ سیٹ بیک اور 30فٹ پارکنگ لین کی تجویز سامنے آگئی ، ذرائع کے مطابق ملتان شہر اور بائی پاسز پر کمرشل عمارتوں کی بائی لاز کی خلاف ورزی کے واقعات میں اضافہ ہو گیا جس کی وجہ سے آئندہ کیلئے ٹریفک معاملات سے نمٹنے کیلئے نئی تجاویز سامنے آگئی ہیں ، ذرائع کے مطابق ایم ڈی اے کی حدود میں تمام سڑکوں پر تعمیرات کیلئے30فٹ سیٹ بیک لازمی ہو گا بصورت دیگر ایسے تمام نقشے مسترد کردئیے جائیں گے، ایک پیٹرول پمپ سے دوسرے پیٹرول پمپ کا کم از کم فاصلہ ایک کلومیٹر لازمی ہونے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے ۔
تازہ ترین