• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں اضافہ، ڈالر سستا ہوگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 2 دن میں 6.4 فیصد بڑھ گیا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر  50 پیسے مزید سستا ہوگیا۔

جمعرات کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 993 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبار ہوا اور 100 انڈیکس 944 پوائنٹس اضافے سے 35581 پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں 22 کروڑ شیئرز کے سودے 7 ارب روپے میں طے ہوئے جب کہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 127 ارب روپے بڑھ کر 7200 ارب روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مزید سستا ہوکر 152.50روپے کا ہوگیا اور اس کی قیمت خرید 20 پیسے کم ہوکر 151.80روپے ہوگئی ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 50 پیسے سستا ہوا ہے اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر151.45روپے کا ہوگیا ہے۔

تازہ ترین