• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کی نجی ٹی وی پر چیرمین نیب سے متعلق خبر کی تردید

قومی احتساب بیورو (نیب ) نے نجی ٹی وی پر چیرمین نیب سے متعلق نشر ہونے والی خبر کی تردید کردی۔

نیب نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ نجی چینل کی خبر حقائق کے منافی، من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈا ہے۔

ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ یہ ایک بلیک میلرز کا گروپ ہے جس کا مقصد نیب اور چیرمین نیب کی ساکھ مجروح کرنا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیب نے دباؤ کے باجود اس بلیک میلر گروہ کے 2 افراد کو گرفتار کیا ہے، ان افراد کے خلاف ریفرنس کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔

تازہ ترین