• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں گرمی کی لہر اور سمندری ہوائیں بند ہونے کا امکان

کراچی( اسٹاف رپورٹر) کراچی میں گرمی کی ایک اور لہر آنے کا امکان ہے اور اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے ʼہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں گرمی کی لہر ہفتے سے پیر تک رہے گی جس کے دوران درجہ حرارت 39سے 41ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ہفتے سے پیر تک دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں بھی بند ہونے کا امکان ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ جمعہ کو پارہ 38؍ ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے اور آئندہ 24؍ گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

تازہ ترین