• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیف کے حوالے کئے گئے متعدد سرکاری سکول اساتذہ تنخواہوں سے محروم

ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے حوالے کئے گئے متعددسرکاری سکولوں کے اساتذہ 4 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں،جب کہ مذکورہ سکول کامیابی سے چلائے جارہے ہیں، صوبہ بھر کے ایسے 4500 گورنمنٹ سکول جو گھوسٹ قرار پا چکے تھے کو اب پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعےچلایا جارہا ہے، ان سکولز میں بچوں کی تعداد ایک لاکھ سے بڑھ کر 8 لاکھ ہو چکی ہے ، گزشتہ4 ماہ سے ان سکولوں کو ادائیگی نہیں کی جا رہی ، اس کے برعکس نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے کہ اب پیمنٹ تصدیق کے بعد ستمبر اکتوبر میں کی جائے گی،ان سکولوں میں ہر ماہ گورنمنٹ مانیٹر بچوں کی فزیکل ویری فیکیشن کرتے ہیں،فیڈریشن آف رجسٹرڈ سکولز پنجاب وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر تعلیم پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ سکولز کی 4 ماہ کی ادائیگی کی جائے ۔
تازہ ترین