• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چترال میں ویلیج کونسلز کے فنڈزمیں کرپشن ہونے کے الزامات

چترال(نمائندہ جنگ) چترال میںپی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والےرہنمائوں محمد ہارون ،محمد عادل ضیاع الرحمن،سجاد احمد ،زار بہار شفیق الرحمٰن نےویلج کونسلز کے فنڈز میں بڑے پیمانے پر کرپشن کاالزام لگایا ہے ،صفائی کی مد میں ملنے والی ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے فی ویلج کونسل کے حساب سے کروڑوں روپے کی رقم خرد برد کی گئی ہے۔ دوسری پریس کانفرنس کونسلرز اور ناظمین اتحاد نے مشرکہ طورپر ان الزامات کی سختی سے تردید کی۔چترال پریس کلب میں الگ الگ پریس کانفرنسز میںویلج کونسل ناظمین فورم کے صدر سجاد احمد خان،جنرل سیکریٹری نوید احمد بیگ،انفارمیشن سیکریٹڑی حیا ت الرحمن،میڈیا سیکریٹری نثار احمد کوارڈینیشن ،سیکرٹری ایم ظہیر الدین ،شیر اعظم ناظم لاسپور،محمد بسیر ناظم ایون سلطان محمد ناظم دنین نے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ صفائی مہم کیلئے ملنے والی رقوم سے ڈسبین اور کپڑے کے تھیلے باقاعدہ کوٹیشن کے زریعے کرائے گئے جن کا افتتاح خود پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے اپنے ہاتھوں سے کیا تھا۔ اے ڈی لوکل گورنمنٹ کا اس سے کوئی تعلق نہیں ویلج ناظمین نے خود قانوں کے مطابق اپنے اپنے وی سیز میں کوٹیشن کے زریعے یہ سہولیات عوام کو فراہم کی ہیں۔
تازہ ترین