• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم جلد سندھ اسمبلی میں جنوبی صوبے سندھ کے قیام کیلئے بل پیش کریگی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی اور رکن قومی اسمبلی سید امین الحق نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم جلد سندھ اسمبلی میں جنوبی صوبے سندھ کے قیام کے لئے بل پیش کرے گی، جبکہ قومی اسمبلی میں انتظامی یونٹ کے قیام کے لئے بل لایا جائے گا، وہ وزیر اعظم عمران خان کے سندھ میں نئے صوبے کے قیام کے گنجائش نہیں ہے کہ بیان پر جنگ سے بات چیت کررہے تھے، انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اس وقت پی ٹی آئی کی مضبوط سیاسی اتحادی جماعت ہے جس کا اپنا نظریہ ہے اور پی ٹی آئی کا اپنا الگ منشور ہے، ہم سندھ کے شہری عوام کی ملازمت،تعلیمی اداروں میں داخلے اور دیگر شعبے زندگی میں مشکلات سے پوری طرح آگاہ ہیں، دوسری جانب ایم کیو ایم کے رہنما سید فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی اپنی رائے ہے ہماری اپنی سوچ ہے، عمران خان خود اس بات کا ذکر کرچکے ہیں کہ کراچی کو جو فنڈ ملے وہ درست استعمال نہیں ہوئے،اس لئے کراچی والوں کا مطالبہ جائز ہے۔

تازہ ترین