• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ورلڈ کپ وارم اپ میچوں میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو ہرادیا


لندن ( جنگ نیوز) ورلڈ کپ سے قبل کھیلے جانے والے وارم اپ میچوںمیں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 6 وکٹوں سے جبکہ سائوتھمپٹن میں آسٹڑیلیا نے سخت مقابلے کے بعد میزبان انگلینڈ کو12رنز سے شکست دی، نیوزی لینڈ نے بھارت کو 179 رنز پر ڈھیرکردیا،رویندر جڈیجا 54 رنز بنا کر نمایاں رہے،کپتان ویرات کوہلی 18 رنز بنا کر گرینڈ ہوم کی گیند پر بولڈ ہوئے، نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جمی نیشم نے تین وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں نیوزی لینڈ نے چار وکٹ پر180رنز بناکر میچ جیت لیا، روز ٹیلر71ولیم سن 67 گپٹل نے 22رنز بناکر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ دوسرے وارم اپ میچ میں آ سٹریلیا نے نو وکٹ پر297رنز بنائے، اسمتھ نےسنچری116رنز اسکور کئے، وارنر43مارش 30اور عثمان خواجہ31رنز بناسکے، پلکنٹ نے چار وکٹ لئے، جواب میں انگلینڈ کی ٹیم285رنز پر آوٹ ہوگئی،ونس نے64رنز اسکور کئے بٹلر52رنز بناکر آوٹ ہوئے۔

تازہ ترین