آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر 13؍شوال المکرم 1440ھ17؍جون 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


عمران خان جب سے وزیرِ اعظم بنے ہیں اُن کا اچانک دوروں پر نکلنا معمول کی بات ہے۔ گزشتہ روز وزیرِ اعظم عمران خان نے ایک اسپتال کا دورہ کیا،اسی دوران اسپتال میں بچے کی ولادت ہوئی، نومولود کے والد نے بیٹے کا نام ’عمران خان‘ رکھ دیا۔

گزشتہ روز وزیرِ اعظم عمران خان نے بغیر پروٹوکول کے3شہروں کا دورہ کیا ۔ پولیس اسٹیشن، اسپتال اور اسکولوں کے دوروں کے بعد عمران خان پنجاب کے شہر سرگودھا سے خوشاب پہنچے تو جوہر آباد کے اسپتال’ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ اسپتال‘ کے دورے کے موقع پر اسپتال میں بچے کی ولادت ہوئی، نومولود کے والد نے بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام ’عمران خان‘ رکھاہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس سردیوں میں بھی عمران خان نے بے سہارالوگوں کے لیےمختلف شہروں میں اسپیشل ٹاسک فورس کو شیلٹرز ہوم کا انتظام کرنے کا حکم دیا تھا اور روزانہ ہی ان شیلٹرز کا بھی دورہ کرتے دکھائی دیتے تھے۔ 

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں