• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ، پاکستان 1992 کی طرح دنیا کو حیران کرے گا؟

سابق پاکستانی کرکٹ کپتان وقار یونس نے امید ظاہر کی ہے کہ 27 سال قبل 1992 کے ورلڈ کپ میچ میں جس طرح پاکستان نے جیت کر سب کو حیران کر دیا تھا ، با لکل اسی طرح اس سال ہونے والے ورلڈ کپ میں بھی پاکستان دنیا کو حیران کردے گا۔

سابق کپتان کا کہنا ہےکہ 1992 کے ورلڈ کپ میں زخمی ہو جانے کی وجہ سے ان فٹ ہو گیا تھا اور ٹیم کا حصہ نہیں بن سکا تھا، مگر مجھے یاد ہے کہ جب ٹیم ورلڈ کپ ٹرافی لے کر وطن لوٹی تو پورا ملک گلیوں میں نکل آیا تھا، وہ لمحہ عید کا تھا۔‘

انہوں نے پاکستانی کھلاڑیوں سے امید باندھتے ہوئے کہا کہ اس دفعہ بھی ہم یہ خوشی لوٹا سکتے ہیں بس اس کے لئے زیادہ محنت کی ضرورت ہے۔

پاکستانی ٹیم نے 300 سےزیادہ رنز اسکور کرنے شروع کر دیئے ہیں جس کے بعد ٹیم زیادہ سے زیادہ رنز بنانے کی اہل ہو گئی ہے۔اپنی اس اہلیت کو ٹیم نے انگلینڈ سے سیریز میں ثابت کیا ہے۔

انہوں نے بابر اعظم اور حارث سہیل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں بلے باز بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے ہائی اسکور کرتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ محمد عامر، شاہین آفریدی اور محمد حسنین کو ورلڈ کپ میں کھیلتے دیکھنے کے لئے بیتاب ہیں۔ان تینوں کی پرفارمنس بھی نہایت اچھی ہے۔

انہوں نے ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم ٹیم کے ساتھ ہے، سب کو جیت پر یقین ہے، ٹرافی گھر ضرور آئے گی۔ہماری ٹیم میں جادوئی صلاحیتیں ہیں۔

تازہ ترین