• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیضان مدینہ جامعہ مسجد پیئری فیت جو کہ پیرس کا نواحی علاقہ ہے،میں چودھری شہباز علی کسانہ آف کوٹلہ،راجہ سہیل آحمد آف جہلم اور سطان محمود آف گجرات نے مشترکہ طور پر ایک منفرد طور پر افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔

افطار ڈنرمیں صرف چند دوستوں کے علاوہ دیار غیر میں رزق حلال کمانے کےلئے آنے والے ہر خاص و عام لوگوں کے لیے دعوت عام تھی، ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔ پیرس کی سیاسی و سماجی اور کاروباری شخصیات کے علاوہ صحافی برادری اور پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

افطار ڈنر میں چوہدری محمد افراسیاب پیپلز پارٹی فرانس کے صدر چوہدری محمد رزاق ڈھل بنگش ،تحریک انصاف فرانس کے سینئر رہنما ملک عابد ،پیپلز پارٹی کے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ناصر عباس تارڑ ، محمد اسلم گوندل اور  صحافی زاہد مصطفے اعوان میاں عرفان صدیق شامل تھے۔

افطاری سے قبل حافظ عابد حسین قادری عطاری امام مسجد فیضان مدینہ نے وطن عزیز پاکستان اور فرانس کی ترقی و خوشحالی کےلئے بھی دعا کروائی۔

تازہ ترین