• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2015 کے بعدآسٹریلیا صرف نام کا ورلڈ چیمپئن،ٹاپ 4سے باہر

ملتان (اسپورٹس ڈیسک) 29 مارچ 2015 کے ورلڈ کپ فائنل سے لے کرمئی 2019 تک کے 4 سالہ عرصہ میں آسٹریلین ٹیم صرف نام کی چیمپئن رہی۔ نتائج کے اعتبار سے اس کا نمبر ٹاپ 4 میں بھی نہیں ہے۔ آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ ہو، میچوں کی فتوحات ہوں یا کامیابی کا تناسب آسٹریلیا کا دور دور تک نام نہیں تھا ۔ بھارت اور پاکستان کے خلاف آخری 2 سیریز میں اس نے فتوحات کے ساتھ کچھ اپنا گراف بہتر بنایا ۔ رینکنگ میں انگلینڈ چھایا رہا، فتوحات کی گنتی میں بھی آگے رہا ۔ پاکستان، ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کی کارکردگی تشویشناک رہی۔ انگلینڈ نے 88 میں سے 58 میچ جیتے ،بھارت نے 86 میچوں میں سے 56 میچ جیت کر دوسرے، جنوبی افریقا 74 میں سے 47کے ساتھ تیسرے، نیوزی لینڈ 76میں سے 43 کے ساتھ چوتھے، آسٹریلیا76 میں سے 37 فتوحات کے ساتھ 5ویں نمبر پر رہا۔ پاکستان نے 80 میں 35،افغانستان نے 63 میں 34، بنگلہ دیش نے 62 میں 34 اور سری لنکا نے 85 ایک روزہ میچزمیں صرف 24 فتوحات اپنے نام کیں ، ویسٹ انڈیز کو 67میں 19 کامیابیاں ملیں ۔
تازہ ترین