• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گزشتہ دنوں ماہرین نے ایک ایسا ڈرون تیار کیا ہے جو ایک طرف تو ہوا میں پرواز کرتا ہے اور دوسری طر ف گاڑی کی طر ح زمین پر بھی چلتا ہے ۔یہ کواڈ کاپٹر قسم کا ڈرون ہے لیکن زمین پر پہنچتے ہی اس کے پر وپیلر بازو خمیدہ ہو کر پہیوں کی شکل اختیار کر لیتے ہیں ۔ماہرین کی جانب سے اس کو ’’ ایف اسٹار‘‘(فلائنگ اسپرول ٹیونڈ آٹو نامس روبوٹ ) کا نام دیا گیا ہے ۔ اس روبوٹ کو گاڑی میں تبدیل کرنے کا کام یاب مظاہرہ اسرائیل میں واقع بین گور یویونیورسٹی کے ماہرین نےسر انجام دیا ہے ۔اس پر نصب چار پروپیلر (پنکھڑیاں )اٹھان کی قوت فراہم کرتی ہیںاور ڈرون کسی بھی سمت بآسانی پرواز کرسکتا ہے ۔ لیکن پروپیلر کے بازوئوں کے ساتھ چار گھومتے پہیے بھی نصب ہیں ،جس میں برش لیس موٹریں لگائی گئی ہیں ۔یہ پروپیلر کو پہیوں کی صورت میںچلاتی ہیں اور گاڑی آٹھ فٹ فی سیکنڈ کی رفتار سے دوڑتی ہے ۔زمین پر ٹکتے ہی اس کے پروپیلر 55 درجے پر خمیدہ ہوکر پہیوں کی شکل اختیار کرلیتے ہیں ۔ایک مرتبہ چارج ہونے پر یہ 20 منٹ تک فعال رہتا ہےاور اسے کسی حادثے کے بعد تلاش اور بحالی (سرچ اور ریسکیو) کے کاموں کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ یہ ملبے اور تنگ جگہوں پربآسانی 400 کلوگرام وزنی اشیا، دوا یا خوراک بھی لےجاسکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مختلف اطلاقات کے لیے ڈرون روبوٹ کے کئی ورژن پر کام ہورہا ہے۔بین گوریون یونیورسٹی سے وابستہ پروفیسر ڈیوڈ زروک کے مطابق اگلے مرحلے میں بہتر پروگرام اور الگورتھم بنا کر اس کی رفتاراور کارکردگی کومزید بہتر کیا جائے گا۔

تازہ ترین
تازہ ترین