ایکشن سے بھرپور نئی بائیو گرافیکل مارشل آرٹ فلم آئی پی مین 4 کانیاٹریلر جاری کر دیا گیا۔
فلم کی کہانی چین کے ایک مارشل آرٹ ماسٹرکے گرد گھوم رہی ہے جو اپنی صلاحیتیں نوجوانوں میں منتقل کرنے کیلئے امریکا پہنچتا ہے۔
ریمنڈ وونگ کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں ہانگ کانگ اداکار ڈونی ین اور اسکاٹ ایڈکنز کے علا وہ ڈینی چین اور وینس وواہم کرداروں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئینگے۔
52ملین امریکی ڈالرکی لاگت سے مکمل ہونیوالی اس مکمل ایکشن پیک فلم کو پیگاسس موشن پکچرز کے تحت رواں برس مختلف زبانوں میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔