وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری میں وزیراعظم عمران خان کو مدعو نہ کرنے پر کہا ہے کہ نریندر مودی نے پاکستان کی مخالفت پر الیکشن لڑا ہے اور اب یہ توقع کرنا کہ وہ اس سے فوری پیچھے ہٹ جائیں گے اور اپوزیشن کو تنقید کا موقع دیں گے تو یہ ممکن نہیں۔
پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کیساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی داخلی سیاست اس کی اجازت نہیں دیتی، یہ ممکن ہے کہ وہ مستقبل میں کوئی راستہ اختیار کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر مودی خطے کی ترقی چاہتے ہیں تو اس کے لیے پاکستان کے ساتھ مل بیٹھنا ہوگا۔
واضح رہے کہ بھارت نے نو منتخب وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں وزیر اعظم عمران خان کو نہ بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔