کراچی (نیوز ڈیسک ) ایران نے کہا ہے کہ فی الحال امریکا کیساتھ مذاکرات کا کوئی امکان نہیں ہے، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موسوی نے امریکا کی جانب سے جاپان کی ثالثی میں ایران کو مذاکرات کی پیشکش کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر کو ایران سے مذاکرات کی اپنی نیت کا اظہار الفاظ کی بجائے عمل کر کے دکھانا ہو گا۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی نیت کا اظہار الفاظ سے نہیں بلکہ عمل سے ہوگا۔ ایران کا کہنا ہے کہ اسے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جوہری معاہدے کی منسوخی کے بعد تہران کو واشنگٹن سے مذاکرات میں دلچسپی نہیں ہے۔