• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ، بی ڈی اے ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام تادم مرگ بھوک ہڑتال جاری

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام تادم مرگ بھوک ہڑتال ساتویں روز بھی جاری رہی، مزید ملازمین کو حالت غیر ہونے پر سول اسپتال منتقل کردیا گیا،مختلف سیاسی رہنماوں نےکیمپ کا دورہ کرکے اظہار یکجہتی کیا، ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں نے صوبائی حکومت کی جانب سے تحریری یقین دہانی تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ بی ڈی اے ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام 772 ملازمین کی مستقلی تعیناتی کی حمایت میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے تادم مرگ بھوک ہڑتال ساتویں روز میں داخل ہوگیا ، ہڑتال پر بیٹھے مزید ملازمین کی حالت غیر ہوگئی جنہیں سول اسپتال منتقل کردیا گیا ، گزشتہ روز مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھوک ہڑتالی کیمپ کا دورہ کرکے اظہار یکجہتی کیا اور مطالبہ کیا کہ بی ڈی اے ملازمین کے مطالبات فوری تسلیم کیے جائیں ۔ اس کے باوجود ملا زمین کے مطالبات تسلیم نہ کرنا باعث تشویش ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملازمین کےمطالبات فوری تسلیم کیے جائیں۔درایں اثناء بی ڈی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین یار محمد ترین،حاجی عبدالعزیز شاہوانی، انجینئر انیس الرحمن بلوچ،شمس خلجی،سلمان دوتانی،سلمان ترین اور مقصود الرحمن بازئی نے کہا کہ بی ڈی اے میں عرصہ دراز سے 772ملازمین کنٹریکٹ پر کام کررہے ہیں جن کی مستقلی کیلئے ہم 10سال سے احتجاج کرتے چلے آرہے ہیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہےاسی طرح بی ڈی اے ملازمین تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث نان شبینہ کے محتاج ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج حکومتی وفد آیا تھا امید ہے کہ وہ ہمارا مسئلہ قانون کے مطابق حل کیاجائےگا۔  
تازہ ترین