خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ جو بھی قانون کو ہاتھ میں لے گا،قانون توڑے گا اس کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔
پریس کانفرنس سے خطاب میں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ میرانشاہ میں پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہے،قانون توڑنے والوں کے ساتھ رعایت نہیں برتیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ جہاں واقعہ پیش آیا وہ علاقہ حساس ہے، پارلیمنٹ کے رکن ہوں یا کوئی اور، چیک پوسٹ پر مسلح ہوکر جانے کا جواز نہیں، یہ لوگ کسی کے اشارے پر چل رہے ہیں۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ ان کا ایجنڈا معلوم نہیں کیا ہے، یہ لوگ پشتونوں کو استعمال کرنا چاہتے ہیں۔
شوکت یوسفزئی نے یہ بھی کہا کہ ریاست ایسے لوگوں کو اس طرح کی کارروائی کی اجازت نہیں دے گی۔